Author Topic: پاکستانی طلبہ کو ترجیحی بنیادوں پر ویزے دے رہے ہیں، امریکی ویزا قونصلر  (Read 4557 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
پاکستانی طلبہ کو ترجیحی بنیادوں پر ویزے دے رہے ہیں، امریکی ویزا قونصلر    
 
اسلام آباد … امریکی سفارت خانے کی ویزا قونصلر سعدیہ نیازی کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبہ کو ویزے ترجیحی بنیادوں پر دیئے جا رہے ہیں، انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستانی لوگ امریکی ڈی وی لاٹری پر پیسے ضائع نہ کریں، پاکستان تو اس لاٹری میں شامل ہی نہیں. جیو نیوز اسلام آباد کے نمائندے زرغون شاہ کو خصوصی انٹرویو میں امریکی ویزا قونصلر سعدیہ نیازی کا کہنا ہے کہ ا سٹوڈنٹ ویزا کی درخواست پر 2، 3دن میں انٹرویو ہو جاتا ہے، درخواست کی فیس 160 ڈالرز ہے، اسٹوڈنٹس کو 2 ، 3 دن میں ویزا کیلئے اپوائنٹمنٹ مل جاتی ہے، اسٹوڈنٹس کو چاہئے کہ وہ انٹرنیٹ سے درخواست ڈاون لوڈ کریں، اسے پْر کر کے امریکن ایکسپریس یا اسپیڈیکس کے دفتر جائیں، وہاں سے ان کا انٹرویو شیڈول کر دیا جائے گا. امریکی ویزا قونصلر نے بتایا کہ اکثر ا سٹوڈنٹ کے ویزے اس لئے مسترد کر دیئے جاتے ہیں کہ طلبہ ویزا آفیسر کو صحیح طرح سمجھا نہیں پاتے، محض کاغذات کا پلندہ ساتھ لے جانا ضروری نہیں، انٹرویو کا سب سے اہم حصہ یہ ہے کہ آپ ویزا آفیسر کو سمجھا سکیں، کہ آپ کیوں جارہے ہیں، کہاں جائیں گے اور کیا کریں گے. پاکستانی نژاد یو ایس ویزا قونصلر سعدیہ نیازی نے بتایا کہ عام پاکستانیوں کو امریکا جانے سے 3 ماہ قبل ویزا درخواست دینی چاہئے، انہیں نوکری، بزنس کے کاغذات یا سیاحت کے حوالے سے سفری منصوبہ اور انوی ٹیشن لیٹرز بھی دکھانے چاہئیں.