Author Topic: لازمی مضامین كے لیے سلیبس  (Read 6879 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
لازمی مضامین كے لیے سلیبس
« on: November 16, 2007, 06:37:47 PM »

لازمی مضامین كے لیے سلیبس

١۔   انگریزی میں لازمی مضمون   English Eassay in

یہ پچاس نمبر كا ہوگا ۔امیدوار كو ایك یا ایك زائد زائد مضامین مضامین انگریزی زبان میں لكھنے كے لیے كہا جائے گا

اور اسے كم و بیش دس گیارہم موضوعات میں سے كسی ایك كا انتخا ب كرنا ہوگا۔

٢۔   انگریزی لازمی  (Preceis and composition)

یہ مضمون ٠٠١ نمبر كا ہوگا اور اس میں امیدوار كی انگریزی میں اس مہارت كا جانچا جائے گا كہ كیا وہ انگریزی كی گرائمر اور خلاصہ نگاری كو سمجھتا ہے یا نہیں ۔امیدوار كو انگریزی میں یہ مہارت ہونی چاہیئے:

الف: كہ وہ انگریزی كو درستی اور تسلی بخش طریق سے رابطے كے طور پر استعمال كرسكے۔

ب۔وہ جدید قسم كی انگریزی كو سمجھ سكے اور اس كا تجزیہ كرسكے۔

٣۔   گرائمر اور ذخیرہ الفاظ (Grammer and vocabulary)

امیدوار كی گرائمر میں اس مہارت كو جانچا جاتا ہے كہ وہ گرائمر كے لحاظ سے مختلف انگریزی محاورات كو صیح طور استعمال كرسكے كیونكہ یہ محاورے اكثر انگریزی كے طالب علموں كو مشكلات میں مبتلا كرتے ہیں ۔اس كے لیے كوئی باقاعدہ كورس تجویز نہیں كیا جاتا ۔

خلاصہ نگاری اور تجزیہ نگاری (comprehension and analysis)

دوپیراگراف ایك مقررہ وقت كے لیے پڑھنے كے لیے دیے جائیں گے

اور پھر ان كے آخر میں دیے گئے سوالات كے جوابات دینے ہوں ۔ یہ پیراگراف عام طور پر مكینكی موضوعات پر مبنی ہوتے ہیں ۔اور ان كا انتخاب اعلیٰ پائے كی معاشیات ،سماجیات ،ثقافت اور عالمی حالات سے متعلق تحریروں سے كیا جاتا ہے ۔

٥۔   پریسی رائٹنگ (Precis Writing)

امیدوار كو كسی ان دیكھے پیراگراف كی پریسی لكھنے كو كہا جائے گا ۔جس كا انتخاب حالیہ لكھی گئی معاشی سماجی اور ثقافتی تحریروں سے كیا جائے گا۔

٦۔   جنرل نالج (General knowldge)

پرچہ نمبر ١      كل نمبر ٠٥      

وقت دو گھنٹے

موضوع       روزمرہ سائنس

١۔   تعارف

سائنس كی نوعیت ،سائنس كی مختصر تاریخ ،جس میں سائنس كی ترقی میں مسلم سائنس دانوں كا ذكر بطور خاص ہو ۔معاشرے پر سائنس كے اثرات۔

فزیكل سائنس

نوعیت اور بنیادی ڈھانچہ ،كائنات ،كہكشاں ،سولر سسٹم ،سورج ،زمین ،معدنیات ،دھوپ ،روشنی ،دن ،رات اور ان كے تغیرات اور توانائی كے ذرائع اور وسائل اور توانائی كے بچائو كے طریقے سائنس كے مصنوعات ،سرامكس ،پلاسٹك،سیمی كنڈكٹر ،ریڈیو ،ٹیلی ویژن ،ٹیلی فون كیمرہ ،كمپیوٹر ،سیٹلائٹ ،اینٹی بائیوٹك ،ویكسین ،كیمیائی كھاد كیڑے مار ادویات۔

٣۔حیاتیاتی سائنس

زندگی كی بنیاد ،سیل ،كرومو سومس ،جینز،نیكلك ایسڈ ،پروٹینز ،ہارمونز اور دوسری نشونما دینے والی اشیائ متوازن خوراك كا تصور میٹا بولزم حیوانی اور نباتاتی زندگی كا سروے انسانی جسم اور انسانی جسم كی ساخت اور انسانی رویے۔

٤۔   جنرل نالج پرچہ نمبر ٢    كل نمبر ٠٠١

حالات و حاضرہ

امیدواروں سے یہ توقع كی جاتی ہے كہ وہ ایسی تاریخ اور جغرافیے اور سیاسیات سے واقف ہوں جن كے اثرات موجود حالات پر مرتب ہوتے ہیں ۔اس كے موضوعات درج ذیل ہیں :

١۔   پاكستان كے اپنے ہمسایہ ملكوں كے ساتھ تعلقات

٢۔   پاكستان كے مشرق وسطی افریقہ اور مشرق بعید كے ساتھ تعلقات۔

٣۔   پاكستان كے بڑی طاقتوں كے ساتھ تعلقات۔

٤۔   عالمی معاشی كامیابیاں اور پاكستان۔

٥۔   علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں میں پاكستان كا كردار۔

٦۔   جنوبی ایشیائ میں ایٹمی سیاست۔

٧۔   پاكستان كا معاشی ڈھانچہ ،معاشی منصوبہ بندی اور ترقیاتی حكمت عملیاں ۔

٨۔   تعلیمی نظام كے مسائل

٩۔   پاكستان سیاست كے اہم مسائل۔

10۔   عالمی طاقتیں اور ورلڈ آرڈر۔

١١۔   بڑے بڑے بحران۔

٢١۔   بڑے بڑے عالمی سماجی ،معاشی اور سیاسی مسائل جن كا اظہار اخبارات و رسائل میں ہوتا ہے۔

جنرل نالج تیسرا پرچہ كل نمبر ٠٠١ پاكستان افئیرز

١۔   برصغیر میں مسلم معاشرے كی تشكیل۔

٢۔   نظریہ پاكستان:: تعریف ،تاریخی تناظرات ،برصغیر میں مسلمانوں كی حكومت اور اس كا زوال اور نشاۃ الثانیہ كی تحریكیں ،شیخ احمد سرہندی ،شاہ ولی اللہ ،علی گڑھ ،دیو بند،ندوہ ،انجمن حمایت اسلام اور دوسرے تعلیمی ادارے ،سندھ مدرسہ اور اسلامیہ كالج پشاور ،نظریہ پاكستان علامہ اقبال اور قائد اعظم كی تقریروں كی روشنی میں ۔

٣۔   تحریك پاكستان ،تاریخ وار ترقی مختلف گروہوں قومیتوں اور افراد كے اہم واقعات ۔

٤۔   1973 كے بعد پاكستان میں سیاسی ترقی اور اسلامی نظام كے نفاذ كے لیے كی جانے والی كوششیں ۔

٥۔   پاكستان كی سرزمین اور پاكستان كے لوگ جغرافیہ ،معاشرہ قدرتی وسائل ،صنعت ،تعلیم وغیرہ میں ہونے والی ترقی رجحانات اور مسائل ۔

اسلامیات لازمی كل نمبر ٠٠١ چوتھا پرچہ

١۔   انسان كے بنیادی مسائل اور ان كا حل ،علم كے مختلف ذرائع ،وحی بطور ذریعہ علم اور انسانی مسائل كا حل ،وحی كے حقانیت اور بالادستی ۔

٢۔   مذہب كی انسانی زندگی میں اس مقام ۔اسلام اور دوسرے مذاہب ۔

٣۔   اسلام معنی اور مفہوم دین اور مذہب اسلام كا تصور حیات اور انسانیت ،اسلام میں انسانیت كا مقام ،انسان كا منصب خلافت ،اسلامی نظریہ كی امتیازی خصوصیات ۔

٤۔   اسلام كے بنیادی عقائد اور عبادات

﴿الف﴾   توحید ،رسالت ،آخرت

﴿ب﴾   صلوۃ ،صوم زكواۃ ،حج جہاد

٥۔   اسلامی نظام زندگی

﴿الف﴾شریعت كے ماخذ ،قرآن ،سنت اجماع ،قیاس اور اجتہاد

﴿ب﴾اسلام كا معاشرتی نظام ،افراد خاندان كی ذمہ داریاں اور باہمی تعلق ،اسلامی معاشرے میںعورت اور مردكا كردار ،عورت كی آزادی كا مفہوم ،نئی نسل كی تعمیر سیرت میں مدد اور عورت كی ذمہ داریاں ۔

﴿ج﴾   تہذیب اخلاق ،تصور اخلاق ایمان اور اخلاق كا باہمی تعلق ،تعمیر سیرت كے اسلامی اصول اور طریقے اسلام میں اخلاقی اقدار ۔

﴿د﴾   اسلام كا سیاسی نظام ،نظام قانون و عدل۔

﴿ہ﴾ امت مسلمہ ،ملت اسلامیہ كا مقصد اور منصب

یہاں صرف لازمی مضامین كا سلیبس دیے جائیں ۔البتہ اگر آپ مقابلے كے امتحان شمولیت اختیار كرنا چاہیں تو آپ كو متعلقہ سلیبس مقابلے كا امتحان كے لیے لئے لكھی گئی مختلف كتابوں اور فیڈرل پبلك سروس كمیشن كے دفاتر سے حاصل ہوسكتا ہے۔یہاں لازمی مضامین كا سلیبس اس نقطہ نظر سے دیا گیا كہ بعض خواتین و حضرات مقابلے كے امتحان كو كوئی بہت انہونی چیز تصور چیز تصور كرتے ہیں اور بغیر كسی قسم تحقیق كئے سوچ لیتے ہیں كہ وہ مقابلے كا امتحان پاس نہیں كرسكتے لہذا ایسے خواتین و حضرات جن میں اس امتحان كو پاس كرنے كی صلاحیت ہوتی ہے لیكن وہ اپنی لاعلمی كی وجہ سے اسے نظر انداز كردیتے ہیں ان میں اس امتحان میں دلچسپی پیدا كرنے كے لیے مندرجہ بالا سلیبس دیے گئے ہیں تاكہ وہ اندازہ لگاسكیں كہ ان مضامین كو پاس كرنے كی صلاحیت ان میں موجود ہے یا نہیں ۔جگہ كی كمی وجہ سے یہاں مقابلے كا امتحانات كے پرچہ جات نہیں دیے جارہے ۔یہ پرچہ جات آپ كو كتابی شكل میں بازار سے مل سكتے ہیں ۔مقابلے كے امتحانوں كے پرچہ جات سے مقابلے كے امتحان كی تیاری میں بہت زیادہ مدد مل سكتی ہے اور امیدوار سوالات كے انداز اور نوعیت كو اچھی طرح سمجھ سكتے ہیں ۔



Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
Re: لازمی مضامین كے لیے سلیبس
« Reply #1 on: April 22, 2008, 01:07:22 PM »

اگر اس کے ساتھ سابقہ پرچہ بھی ہوتے تو یہ آریٹکل اور زیادہ مفید ہوگا





Offline abufozan

  • bis-group
  • Primary Group
  • *
  • Posts: 1
  • My Points +0/-0
Re: لازمی مضامین كے لیے سلیبس
« Reply #2 on: June 23, 2008, 05:57:46 PM »

اگر اس کے ساتھ سابقہ پرچہ بھی ہوتے تو یہ آریٹکل اور زیادہ مفید ہوگا


شکریہ



Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male
Re: لازمی مضامین كے لیے سلیبس
« Reply #3 on: June 24, 2008, 11:07:53 AM »
زیادہ باتیں کرنے کی بجائے آپ لوگوں خود کیوں نہیں اس میں سابقہ پرچے ایڈ کردیتے۔

Offline asif tasbasum

  • bis-group
  • Primary Group
  • *
  • Posts: 1
  • My Points +0/-0
Re: لازمی مضامین كے لیے سلیبس
« Reply #4 on: September 07, 2008, 11:31:57 PM »
may i see the list of the subject that are bsides the compulsory subjects?



شکریہ