جامعہ اسلامیہ بہاولپور کے وائس چانسلر کا سرسید یونیورسٹی کادورہ
بہاول پور :اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور عالمی تبدیلی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا
اس موقع پر بات کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ بحران سے بچنے اور اس سے نمٹنے کے لیے نئے طریقے سے سوچنا ہو گا۔ دنیا اب بدل چکی ہے ۔ ہمیں نئے تقاضوں کو سمجھ کر اس کے مطابق چلنا ہے ۔ ٹیم ورک بہترین نتائج دیتا ہے۔ عالمی مسائل کا حل مل جل کر نکالا جا سکتا ہے ۔ کسی ایک مضمون میں مسئلے کا مکمل حل موجود نہیں ہے ۔ اکیلے ہم کچھ نہیں کر سکتے ۔ اچھا لیڈر وہ ہے جو اپنے عمل سے لوگوں کو اس طرح متاثر کرے کہ ان میں ملک و قوم کے لیے کچھ کردکھانے کا جذبہ پیدا ہو۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا بہاول پور کی ویب سائٹ پر مورخہ 15 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی