« on: April 08, 2009, 08:01:02 PM »
Government College for Women,Chak No 36/SB Sargodha
گورنمنٹ کالج برائے خواتین چک نمبر36/ ایس بی سرگودھا
داخلہ محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی دی گئی پالیسی کے مطابق کیا جائے گا
انٹرمیڈیٹ فرسٹ آئیر کلاس میں داخلہ کے لئے شیڈول
1۔ایف ایس سی (پری میڈیکل، پری انجئینرنگ)
2- جنرل سائنس
3- آرٹس
میں اوپن میرٹ او لیول،سپورٹس اور معذوری کی بنیادوں پر داخلہ کے لئے مجوزہ فارموں پر درخواستیں مطلو ب ہیں۔
داخلہ فارم ہمراہ پراسپیکٹس دفتری اوقات میں ( صبح نو بجے تا دو بجے اکاونٹس آفس سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
داخلہ فارم ہر لحاظ سے مکمل دوران د فتری اوقات کالج اکاونٹس آفس میں آخری تاریخ سے پہلے جمع کروائیں۔
درج ذیل دستاویزات درخواست فارم کے ساتھ منسلک کرنا ہوگی۔
(1) دو عدد تصدیق شدہ نقول سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ
(2) چال چلن سرٹیفیکیٹ کی تسدیق شدہ نقل
(3) تین عدد تساویر ہلکا بلیو بیک گراؤنڈ ایک داخلہ فارم پر چسپا ں کی جائے گی۔ اور دو انٹرویو کے وقت مہیا کی جائیں گی۔
(4) تصدیق شدہ عکسی نقل والد / سرپرست کا کمپیوٹر رائزڈ ( NI C)
(5) اور اصل (NOC) / مائیگریشن سرٹیفیکیٹ ،(صرف دوسرے بورڈز کے امیدواران سے)۔
داخلہ فارمز پری میڈیکل، پری انجینرنگ، جنرل سائنس ،آرٹس،گروپس کے لئے الگ الگ جمع کروائیں۔
داخلہ فارمز کی ایک گروپ سے دوسرے گروپ میں تبدیلی کی اجازت نہیں ہے۔
(6) مخصوص نشستوں او لیول ،معذوری اور سپورٹس کی بنیاد پر داخلے کے لئے علیحدہ داخلہ فارمز اوپن میرٹ کے ساتھ جمع کرانا ہو ں گے۔
(7) سپورٹس کی بنیاد پر صرف آرٹس گروپس میں داخلہ کی اجازت ہوگی۔
( پہلی لسٹ کالج میں مقرر تاریخ کو دو بجے کے بعد آویزاں کی جائے گی۔
(9) دوسری شفٹ میں داخلہ صرف مخصوص گروپوں میں کیا جائے گا۔ جو امیدواران کی مناسب دستیابی کی صورت سے مشروط ہوگا۔
(10) داخلہ محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی دی گئی پالیسی کے مطابق کیا جائے گا۔
(11) داخلہ فارموں کی عکسی نقول قابل قبول نہیں ہو ں گی۔
(12) انٹرویو کے لئے تاریخ اور جگہ کالج نوٹس بورڈ پر میرٹ لسٹوں کے ہمراہ مشتہر کی جائے گی۔
(11) داخلہ شیڈول کے بارے میں مزید کالج آفس سے کالج ٹائم میں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ۔
پرنسپل
Logged
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"