PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => KU => Universities In Sindh => Karachi Univrsity Departments Detail => Topic started by: AKBAR on June 23, 2021, 12:58:20 PM

Title: سالانہ نظام امتحانات سے سمسٹر سسٹم میں منتقل ہونے کی استعداد ہے، خالد عراقی
Post by: AKBAR on June 23, 2021, 12:58:20 PM
سالانہ نظام امتحانات سے سمسٹر سسٹم میں منتقل ہونے کی استعداد ہے، خالد عراقی
کراچی :جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس رواں ہفتے طلب کیے جانے کا امکان ہے،
جس میں16 سالہ ماسٹرز ڈگری پروگرام کو 16 سالہ بی ایس ڈگری پروگرام میں تبدیل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا
 اس سلسلے میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا کہنا ہے کہ نہ صرف جامعہ کراچی بلکہ خود کالجوں کے پاس اس قدر استعداد ہے
 کہ وہ سالانہ نظام امتحانات سے سمسٹر سسٹم میں منتقل ہوسکیں، اگر اکیڈمک کونسل کوئی ایسا فیصلہ کرتی ہے
 تو ابتدا میں ایسوسی ایٹ ڈگری سالانہ امتحانی نظام کے ساتھ ہی شروع ہوسکتی ہے۔