Author Topic: سائنس و ٹیکنالوجی ہی اقوام عالم کی حقیقی ترقی و آزادی کی ضامن ہے  (Read 3467 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female


 
سائنس و ٹیکنالوجی ہی اقوام عالم کی حقیقی ترقی و آزادی کی ضامن ہے
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر) دور جدید میں سائنس ٹیکنالوجی ہی اقوام عالم کی حقیقی ترقی وآزادی کی ضامن ہے عالمگیریت کے اس عہد میں دنیا ایک گلوبل ولیج بن چکی ہے،سائنسی علوم نے دنیا کو تسخیر کرلیاہے۔ان خیالات کااظہار پاکستان کے سابق سفیر اور دانشور نجم الثاقب خان نے اپنے توسیعی لیکچر بعنوان "صنعتی انقلاب :انسانی تاریخی کی عظیم تقسیم"میں کیا۔جس کا اہتمام شعبہ بین الاقوامی تعلقات نے پروگرام برائے پرامن حل تنازعات کے تحت آرٹس آڈیٹوریم میں کیاتھا۔مغرب میں صعنتی ترقی کی تاریخ کو اجاگر کرتے ہوئے سابق سیفر نے کہاکہ صنعتی انقلاب کے پیچھے سب سے بڑا محرک ٹیکنالوجی کا حصول تھا چنانچہ ساینس اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے مجموعی قومی پیداوار کو حیرت انگیر حدتک وسعت مل گئی جو مالی وتجارتی منفعت کا باعث بنی اور ترقی میں عام آدمی کی محنت شاقہ کام آئی دیکھا گیا ہے کہ ہر معاشرے میں متوسط طبقہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتاہے۔لہذا ضرورت اس امرکی ہے کہ متوسط طبقے کی توجہ زیادہ سے زیادہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی جانب مرکوز کی جائے تاکہ صنعتی میدان میں بھرپور طریقے سے قومی صلاحتیوں کا اظہار ممکن ہو۔صدر شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور پروگرام ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ الفاظ کے گورھ دھندوں سے نکل کر عمل کی دنیا میں مسابقت کی جائے اور محنت سے ہی ہمارا ملک ترقی کرسکتاہے۔اس کے لئے قومی سطح پر مثبت علمی رجحانات کے ذریعے کوششیں بروئے کار لانی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے ہرقسم کی معدنی دولت سے مالا مال کیاہے لہذا ہرقسم کے پیداواری وصنعتی امکانات کے ذریعہ ملک کو ترقی دی جاسکتی ہے۔ اس کے لئے صرف عزم صمیم درکاہے۔

’’یہ خبر روزنامہ جنگ کے ویب سائٹ سے حاصل کی گئی ہے ۔‘‘