Author Topic: ڈائریکٹر آرکیالوجی کی کتاب گندھارا میں ہندو مذہب کی ابتداء کی تقریب رونمائی  (Read 334 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ڈائریکٹر آرکیالوجی کی کتاب گندھارا میں ہندو مذہب کی ابتداء کی تقریب رونمائی
پشاور: ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈاکٹر عبدالصمد کی کتاب گندھارا میں ہندو مذہب کی ابتداء کی تقریب رونمائی پشاور عجائب گھر میں ہوئی ۔ اس موقع پرسابق ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر احسان علی ٗ سابق ڈائریکٹر این سی اے ڈاکٹر ندیم تارر ٗڈاکٹر علی جان ٗشفیق گگیانی اور ارون سرب دریالنے ڈاکٹر عبدالصمد کی کتاب پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے آرکیالوجی کے میدان میں انتہائی اہم کامیابی قرار دیا اور کہا کہ ڈاکٹر عبدالصمد نے انتہائی کم عمر میں آرکیالوجی کے میدان میں نام کمایا۔ انکی یہ کتاب آرکیالوجی کے میدان میں ایک بہترین اضافہ ہے اور آرکیالوجی کے طلبا ءو طالبات کے علاوہ ماہرین آثار قدیمہ کیلئے ایک بہترین تخفہ ہے ۔ ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈاکٹر عبدالصمد نے اپنے خطاب میں اپنی کتاب "گندھارا میں ہندو مذہب کی ابتداء " پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انکی کتاب کئی چپٹرز پر مشتمل ہےکتاب میںگندھارا میں ہندو مذہب کی ابتداء کا ذکر کیاگیا ہے تو اسکو تمام ثبوتوں کو ملا کر پیش کیاگیا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور کی ویب سائٹ پر مورخہ 07 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"