Author Topic: شرمیلا فاروقی کا نقل کی اطلاعات پر سخت نوٹس  (Read 7643 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
شرمیلا فاروقی کا نقل کی اطلاعات پر سخت نوٹس    
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ان کی مشیر شرمیلا فاروقی نے میٹرک کے امتحانات میں نقل کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے تمام اضلاع کے چیئرمین بورڈز سے فون پر بات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی کارروائی سے انہیں آگاہ کریں۔ انہوں نے چیئرمین بورڈز کو بتایا کہ اس صورتحال سے سینئر وزیر تعلیم پیر مظہرالحق کو تشویش ہے اور انہوں نے سیکرٹری تعلیم کو فوری طور پر ہدایت کردی ہے کہ نقل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ نقل سے پاس ہونے والے طلبہ کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ ہمیں سندھ کا مستقبل عزیز ہے اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ طلبہ میرٹ پر پاس ہوں تاکہ مستقبل میں جب وہ عملی میدان میں قدم رکھیں تو میرٹ پر اپنا مستقبل بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ صاف شفاف امتحانات کا انعقاد ہو۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں خود بھی اچانک امتحانی مراکز پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر رہی ہوں۔