Author Topic: میڈیکل انٹری ٹیسٹ ،جامعہ زکریا میں 10ہزار اُمیدواروں کی شرکت متوقع  (Read 868 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میڈیکل انٹری ٹیسٹ ،جامعہ زکریا میں 10ہزار اُمیدواروں کی شرکت متوقع
ملتان: میڈیکل و کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ 25 اگست کو ہوگا،انجینئر اخلاق احمد زکریا یونیورسٹی سنٹر کے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں،جنوبی پنجاب کیلئے زکریا یُونیورسٹی سنٹر ہوگا،10 ہزار سے زائد اُمیدواروں کی شرکت متوقع ہے، اس ضمن میں انجینئرنگ کالج زکریا یونیورسٹی میں اجلاس ہوا جس میں انجینئر اخلاق احمد، ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی، ڈاکٹر طاہر قریشی اور ڈاکٹر احمد حسن نے شرکت کی جس میں انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے ابتدائی تخمینہ اور جگہ کا تعین کیا گیا،
گُزشتہ سال کی نسبت زیادہ اُمیدواروں کی شرکت کے امکان کے پیشِ نظر پہلی بار فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کی بلڈنگ کو بھی ٹیسٹ سنٹر کا ایک بلاک بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اس سلسلے میں4رُکنی وفد نے فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کا دورہ کیا اور ڈین آف فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر اور ڈاکٹر مُحمد اویس کے ہمراہ بلڈنگ میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا، ویٹرنری سائنسز بلڈنگ میں 2 ہزار سے زائد طلبا و طالبات انٹری ٹیسٹ دے سکیں گے، بعد ازاں انجینئر اخلاق احمد اور ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری سے ملاقات کی، وائس چانسلر نے، انجینئر اخلاق احمد کو میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا فوکل پرسن مقرر کرنے کے احکامات جاری کردیئے، ڈاکٹر
فرخ ارسلان کے مُطابق انٹری ٹیسٹ کیلئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا ملتان ایڈیشن میں مورخہ 17 جولائی 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"