Author Topic: 424 تعلیمی اداروں میں اصلاحات کیلئے حکمت عملی تیار  (Read 337 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

424 تعلیمی اداروں میں اصلاحات کیلئے حکمت عملی تیار
 اسلام آباد : وفاقی نظامت تعلیمات نے 424تعلیمی اداروں میں اصلاحات کیلئے حکمت عملی تیار کر لی، اصلاحات کیلئے ایریا ایجوکیشن آفیسرز کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ اصلاحات کے ذریعے طلباء اور اساتذہ کی تربیت اور ان کی استعداد کار میں اضا فہ کیا جائے گا۔دستیاب دستاویز کے مطابق تعلیمی اداروں میں انٹر ہائوس مقابلے ، سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات باقاعدگی سے ہوں گے ، اردو اور انگریزی میں بچوں کو بولنے کی تربیت دینے کیلئے اداروں کی سطح پر تقاریر اور مباحثوں کیلئے ڈیبیٹ کلبز کی تشکیل لازمی ہو گی جو سالانہ ،ماہانہ اور ہفتہ وارسرگرمیاں تشکیل دیں گے ۔ اداروں کی سطح پر سالانہ میگزین نکالا جائے گا۔ ماحولیات کی آگاہی کیلئے ہر سال پہلی تین پوزیشن والے طلباء و طالبات کے نام سے سکول میں درخت لگائے جائیں گے ۔ بارہویں پاس طلبہ کیلئے تمام کالجزکے پرنسپلز کوچنگ کلاسز کا اہتمام کریں گے جن میں انٹری ٹیسٹ و دیگر ٹیسٹنگ سروسز کے امتحانات کی تیاری کرائی جائے گی۔ اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کیلئے اکیڈمک ایڈوائزری کونسل قائم کی جائے گی۔ ملازمین کی پنشن کے مسائل حل اور ہر ادارے میں ٹیچرسہولت مرکز قائم کیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ  دنیا اسلام آباد کی ویب سائٹ پر مورخہ 15 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"