Author Topic: فاطمہ جناح میڈ یکل یونیورسٹی میں کورونا ٹیلی میڈیسن سینٹر کا افتتاح  (Read 825 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

فاطمہ جناح میڈ یکل یونیورسٹی میں کورونا ٹیلی میڈیسن سینٹر کا افتتاح
لاہور:گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے فاطمہ جناح میڈ یکل یونیورسٹی لاہور میں کورونا ٹیلی میڈیسن سینٹر کا افتتاح کر دیا جبکہ میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم کورونا کے خلاف اپوزیشن کو بھی ساتھ ملکر چلنے کی دعوت دیتے ہیں۔کورونا کے سامنے پوری دنیا بے بس ہوچکی ہے کورونا سے نمٹنا آسان نہیں امر یکہ کے حالات بھی دنیا کے سامنے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان روزانہ کی بنیادو پر کورونا معاملات کو مانٹیر نگ کر رہے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں اور مخیر حضرات کورونا بحران سے بے روزگارہونیوالے افراد کوراشن کی فراہمی کی ذمہ داری پوری کر یں۔ وہ بدھ کے روز فاطمہ جناح میڈ یکل یونیورسٹی لاہور میں ٹیلی میڈیسن سنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر عامرزمان خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کو ٹیلی میڈیسن سنٹر کے افتتاح کے موقعہ پر وائس چانسلر پروفیسر عامرزمان خان نے بریفنگ دی۔
اس موقع پرگور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ گور نر وچیف منسٹر پنجاب ٹیلی میڈیسن سینٹرز کی تعداد22ہوچکی ہے اور آئندہ چند روز میں ان ٹیلی میڈیسن سینٹرز کی
تعداد32کر دی جائیگی اور جہاں بھی ضرورت ہوگی وہاں ہم ٹیلی میڈ یسن سینٹرز بنائیں گے۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن مورخہ  02 اپریل 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"