گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین راولپنڈی میں تقریب
راولپنڈی : گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ایف بلاک راولپنڈی میں کالج کونسل سیشن2018-2019کی طالبات سے حلف وفاداری لیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر راشد حفیظ تھے۔
اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت حکومت کی بنیادی اور اہم ترین ترجیحات میں شامل ہیں اس حوالے سے منصوبہ سازی کا عمل جا ری ہے ،
حکو مت تعلیمی نظام اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لئے اصلا حات تر تیب دے رہی ہے جو شعبہ تعلیم کی تر قی اور بہتری میں معاون ثابت ہوں گی۔
تقریب کے آخر میں کالج کی پرنسپل مسز ارم اشعر نے طالبا ت کو کو نسل کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبا رکباد دی اور تلقین کی کہ کونسل کے فر ائض غیر جانبداری اور ایمان داری سے بنھائیں۔