PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Khyber-Pakhtoonkhwa => Topic started by: sb on October 09, 2019, 11:03:47 AM

Title: انٹرکلاسز گرلز سپورٹس گالا گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار میں شروع
Post by: sb on October 09, 2019, 11:03:47 AM

انٹرکلاسز گرلز سپورٹس گالا گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار میں شروع
پشاور: گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار میں انٹر کلاسز گرلز سپورٹس گالا شروع ہوگیا طالبات ٹیبل ٹینس،بیڈ منٹن،ولی بال،رسہ کشی اور تائیکوانڈو میں حصہ لے رہی ہیں ، کالج پرنسپل شاہین عمرنے مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح کیا، وائس پرنسپل شبنم تابندہ اور ڈائریکٹر سپورٹس نجمہ قاضی بھی موجود تھیں۔ پروفیسر شاہین عمر نے کہا کہ طلبہ کے لئے مثبت سرگرمیاں ضروری ہیں کیونکہ صحت مند جسم ہی پڑھائی اور تعلیمی میدان میں آگے لے جاسکتا ہےجبکہ منفی سرگرمیوں کی جانب رجحان بھی کم ہو گا۔ڈائریکٹر سپورٹس نجمہ قاضی کے مطابق اس گالا کا مقصد بچیوں کی ذہنی اور جسمانی نشونما ہے اورجو طالبات کالج سے باہر مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکتیں ان کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ پشاور مورخہ 09 اکتوبر 2019ء کو شائع