Author Topic: اسلامیہ کالج پشاور فیسوں میں اضافہ افسوس ناک ہے  (Read 394 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

اسلامیہ کالج  پشاور فیسوں میں اضافہ افسوس ناک ہے
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلامیہ کالج پشاور نجیب اللہ جان نے کہا ہے کہ اسلامیہ کالج انتظامیہ کی جانب سے فیسوں میں بے تحاشا اضافہ افسوس ناک ہے،
کورونا وباء کی وجہ سے والدین کے معاشی حالات پہلے ہی سے کمزور ہیں فیسوں میں مزید اضافہ طلبہ کو تعلیم سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فیسوں میں اضافہ کی تجویز واپس لے اور ٹیوشن فیس میں اضافہ کو پانچ سال کے لئے فریز کرے،چند ماہ پہلے اعلی سطح حکومتی اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی تعلیم مہنگی ہونے کے اعتراف کے بعد فیسوں میں مزید اضافہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
 انہوں نے مطالبہ کیا کہ وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاور فیسوں میں اضافے کی بجائے یونیورسٹی کے تمام اثاثہ جات کو کمرشلائز کرے اور ان اثاثہ جات کو اونے پونے داموں لیز اور کرایوں پر دینے والے افسران کے خلاف کارروائی کرے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ فیسوں میں اضافہ کی فنانشل اینڈ پلاننگ کمیٹی کی تجاریز کی یونیورسٹی سینڈیکٹ سے منظوری کی صورت میں اسلامی جمعیت طلبہ سخت مزاحمت اور احتجاج کرے گی۔