Author Topic: جی سی یونیورسٹی کی نئی پالیسی، پیسے لاؤ، داخلہ لو  (Read 262 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
جی سی یونیورسٹی کی نئی پالیسی، پیسے لاؤ، داخلہ لو
کچہری روڈ:جی سی یونیورسٹی کی نئی داخلہ پالیسی، پیسے لاؤ، داخلہ لو، جی سی یونیورسٹی میں بی ایس آنرز مارننگ پروگرام کی تمام ڈگریوں میں سیلف فنانس کیلئے 10 نشستیں مقرر کر دی گئی ہیں۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے سیلف فنانس داخلوں پر پاپندی ہوا میں اڑا دی، یونیورسٹی میں پیسوں کی بنیاد پر داخلہ حاصل کرنے والے طلبا کو میرٹ پر داخل ہونے والے طلبا کی کلاسز میں بٹھایا جائے گا، میرٹ پر ہونے کے باوجود ذہین طلبا ہر ڈگری پروگرام میں 10 نشستوں سے محروم ہو جائیں گے، سیلف فنانس کی بنیاد پر ہر ڈگری میں دس طلبا داخل ہوں گے،
 یونیورسٹی سیلف فنانس پر طلبا سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے اضافی فیس وصول کرے گی۔

مارننگ پروگرام میں 55 طلبا کے دو سیشن میں داخلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ایک سال میں دو مرتبہ داخلے کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈیپارٹمنٹ کی بنیاد پر داخلوں کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بی ایس آنرز میں داخلوں کے لئے سنڑلائزڈ داخلہ پالیسی جاری کر دی، بی ایس آنرزمیں داخلوں کے لئے سنٹرلائزڈ میرٹ تشکیل ہوگا۔

یونیورسٹیز داخلوں کے لئےایک ہی پراسپکٹس جاری کرنےکی پاپند ہوں گی، طلبا کو مختلف شعبوں میں داخلوں کے لئے ترجیحی فہرست کی نشاندہی کرنا ہوگی، امیدواروں کو 5 ڈیپارٹمنٹ کو ترجیحات میں شامل کرنے کا آپشن دیا جائے گا، تمام شعبوں کے معیار، ضوابط مرتب کر کے یونیورسٹی کو جمع کرائیں گے۔

دوسری جانب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے135  طلبا کو سکالر شپس جاری کردی گئی ہیں، وائس چانسلر ڈاکٹراصغر زیدی نے ذہین طلبا میں احساس سکالر شپ کے تحت ایک کروڑ بیالیس لاکھ روپے مالیت کے وظائف تقسیم کیے۔

ہر طالب علم کو 40 ہزار روپے وظیفہ اور یونیورسٹی فیس کی ادائیگی کیلئے سکالر شپ دی گئی ہے، یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبا کے ہاسٹل اخراجات بھی اس سکالرشپ سے پورے ہوں گے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 05 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"