PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => Topic started by: sb on October 25, 2018, 11:28:07 AM

Title: ایکشن کمیٹی کا جامعہ بلوچستان انتظامیہ کیخلاف احتجاجی سرگرمیاں
Post by: sb on October 25, 2018, 11:28:07 AM

ایکشن کمیٹی کا جامعہ بلوچستان انتظامیہ کیخلاف احتجاجی سرگرمیاں
کوئٹہ:طلباء ایکشن کمیٹی کے ذمہ داروں کا اجلاس بولان میڈیکل یونیورسٹی میں ہوا جس میں زبیر شاہ آغا، سخی محمد کاکڑ، ڈاکٹر مزمل، یار محمد بریال ، سلیم جاوید سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں جامعہ بلوچستان انتظامیہ کے خلاف تحریک کو مزید منظم کرنے سیاسی پارٹیوں سے رابطے کرنے احتجاجی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور کرپشن کو عوام کے سامنے لانے کیلئے فیصلے کئے گئے اجلاس میں میں احتجاجی پروگراموں میں طلباء کی کثیر تعداد میں شرکت کو خوش آئند قرار دیا گیا اور گورنر بلوچستان سے مطالبہ کیا گیا کہ انتظامی افسر کو فوری طور پر برطرف کر کے کرپشن کی تحقیقات کی جائیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 25 اکتوبر 2018  کو شائع ہوئی