Author Topic: سی ای او ایجوکیشن کا سکولوں کا دورہ ، انتظامات چیک کئے  (Read 310 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سی ای او ایجوکیشن کا سکولوں کا دورہ ، انتظامات چیک کئے
 فیصل آباد:سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد علی احمد سیان کا ری اوپننگ کے حوالے سے مختلف سکولز کا دورہ، پیپلزکالونی، سمن آباد، کوتوالی روڈ سمیت مختلف علاقوں کے سکولز میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ علی احمد سیان نے سکولز میں طلبا کیلئے سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان نے ایم سی گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیپلز کالونی نمبر 1 جوہر پبلک بوائز ہائی سکول علامہ اقبال کالونی ، دکن گرلز ہائی سکول سمن آباد ، بوائز ہائی سکول سمن آباد،کمپری ہینسو ماڈل ہائرسیکنڈری سمن آباد، ایم سی ہائر سیکنڈری سکول علامہ اقبال روڈ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ علی احمد سیان نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور کہا والدین بچوں کو سکول بھجوائیں تاکہ تدریسی سرگرمیاں شروع ہوسکیں۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیاکی ویب سائٹ پر مورخہ  15 ستمبر2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"