Author Topic: سویڈن Sweden  (Read 4737 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
سویڈن Sweden
« on: December 09, 2007, 08:51:19 PM »
سویڈن Swedenسویڈن

سویڈن كا دارالحكومت سٹاك ہوم ہے۔ یہاں كی كرنسی كرونا ہے۔ یہاں كی زبان سویڈش ہے۔

سویڈن اسكنڈے نیویا كا مشہور اور سب سے بڑا ملك ہے۔ اس كے باقی ممالك میں آئس

لینڈ، ناروے، ڈنمارك، فن لینڈ ہیں۔

سویڈن كے مغرب میں ناروے، مشرق میں فن لینڈ اور  Gulf of Bothina واقع ہیں۔ جبكہ

جنوب مشرق میں بالٹك ریاستیں اور سمندر ہے۔ جنوب مغرب كیٹی گاٹ واقع ہے۔ یہاں پر

سال میں چارہ ماہ برف باری ہوتی ہے۔ بعض اوقات چھ ماہ تك برف باری ہوتی ہے۔ اسی

وجہ سے سارا سال سردی رہتی ہے۔ گرمیاں بھی سرد ہی ہوتی ہیں۔

سویڈن كے ویزے كی درخواست سپیشل فارم پر درخواست دہندہ ذاتی طور پر قونصل

خانہ، ایمبیسی میں جا كر جمع كراوتا ہے۔ مكمل درخواست سویڈش امیگریشن بورڈ كے

پاس بجھوا دی جاتی ہے۔ جو اس كی چھان پھٹك كے بعد ویزا جاری كرتے ہیں۔ اس تحقیقات

میں چند ہفتے لگ جاتے ہیں۔ آپ درخواست جمع كرواتے ہیں تو آپ كو تاریخ دے دی جاتی ہے

كہ فلاں دن حاضر ہوں اس وقت تك ایمبیسی اپنی تسلی كر لیتی ہے۔

دو عدد ویزا فارم كے ساتھ دو عدد تصاویر۔ دو طرفہ ہوائی ٹكٹ كنفرم تاریخوں كا اور

اخراجات كا ثبوت۔

چیمبر آف كامرس كا سفارشی لیٹر۔ جائداد كا ثبوت۔ ذریعہ آمدن۔

وہ لوگ جن كو ویزا كی ضرورت نہیں

سویڈن كے شہری۔

سویڈن كے ٹریول ڈاكو منٹ والے افراد۔

برطانیہ كے شہری یا ایسے لوگ جو برطانیہ بغیر ویزا كے آ جا سكتے ہیں۔

پناہ گزین جن كو ٹریول ڈاكومنٹ مل چكے ہیں۔ مندرجہ ذیل ممالك كے بلجیم ، ڈنمارك،

فرانس، جرمنی، آئس لینڈ، آئر لینڈ، لكسمبرگ، نیدر لینڈ، ناروے، پرتقال، سپین،

سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ۔

متعلقہ ہوائی كمپنی كے عملہ كے اركان۔ بحری جہاز كا عملہ۔

اقوام متحدہ كے فوجی افسران جو ڈیوٹی پر ہوں۔ مندرجہ ذیل ممالك كے شہری ، شہریت

یافتہ افراد۔

ارجنٹائن ، آسٹریلیا، جاپان، جرمنی، فن لینڈ، آسٹریا، برازیل، كینیڈا، امریكہ ، كیوبا، ڈنمارك،

فرانس ، فجی ، دمشق ، یونان، گوئٹے مالا، ہیٹی، ہنگری ، آئس لینڈ ، آئر لینڈ، ملائشیا،

مالٹا، جمیكا، سنگاپور، ناروے، نیوزی لینڈ، تنزانیہ ، نیدر لینڈ، لكسمبرگ ، زمبیا، زمبابوے،

پانامہ، پرتگال ، ویٹی كن سٹی، تھائی لینڈ۔

سویڈن كی سب سے مشہور چیز یہاں كا صاف ستھرا ماحول ہے۔ یہاں كا نام سنتے ہیں

ذہن میں برف كی بیز تہہ كا تصور ابھرتا ہے كیونكہ سال كا اكثر حصہ برف باری ہوتی رہتی

ہے۔ اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے ٠٢ سے ٠٣ درجے سنٹی گریڈ نیچے چلا جاتا ہے۔ ہر

چیز اس شدید سردی سے منجمد ہو جاتی ہے حتیٰ كہ سمندر اس قدر جم جاتے ہیں كہ

ٹھوس شكل اختیار كر لیتے ہیں اور لوگ كاروں كے ذریعے فن لینڈ سے سویڈن آ جاتے ہیں۔

سویڈن كی گرمیاں بہت مختصر ہوتی ہیں مگر یہ یادگار اور دلفریب مہینے لوگوں كوئی نئی

زندگی اور جدوجہد كا حوصلہ دیتی ہے اور وہ سمندر میں رنگ برنگی كشتیاں چلاتے رہتے

ہیں۔

سویڈن كا سب سے بڑا شہر سٹاك ہوم ہے۔ سٹاك ہوم سویڈن كے وسط میں واقع ہے اور

تیرہ جزیروں پر مشتمل ہے۔ یہ جزیرے آپس میں پلوں كے ذریعے ملے ہوئے ہیں۔ ذرائع آمدو رفت

كا اس شہر میں خاطر خواہ انتظام ہے۔ بسوں اور زیر زمین ٹرینوں كے ذریعے ہر علاقہ تك

پہنچا جا سكتا ہے۔ زمین كے نیچے سرنگوں میں بنے ہوئے مختلف اسٹیشن نہایت صاف

ستھرے ہیں۔ اكثر جگہوں پر مختلف آرٹ ، پینٹنگ ، كاریگری، مجسمہ سازی او رفن تعمیر

كے خوب صورت نمونے دیكھے گئے ہیں۔ ٹرین كے ذریعے سٹاك ہوم پورے یورپ سے منسلك ہے۔

ٹرین براستہ ڈنمارك، جرمنی سے ہوتی ہوئی تركی تك پہنچتی ہے۔ بے شمار سیاح ٹرین كے

ذریعے سویڈن آتے ہیں۔

سٹاك ہوم كے وسط میں بے شمار شاپنگ سنٹر ، ڈیپارٹمنٹل سٹور اور بازار موجود ہیں۔

جہاں كاغذ، كمیپوٹر ، ٹیلی فون ، بجلی ، الیكٹرانكس ، كپڑا ، سبزیاں غرض ہر چیز حاصل

كر سكتے ہیں۔

سویڈن كی مشہور سوغات كرسٹل سے بنی ہوئی خوب صورت اشیائ ہیں۔ سویڈن كا ہر

شہری یہاں كے كمپیوٹر نظام كے تحت رجسٹر ہوتا ہے۔ اور ہر شخص كو ایك مخصوص كوڈ

نمبر ملتا ہے۔ اسی نمبر سے ہر شخص كے كوائف كا اندراج ہوتا ہے۔ یہاں كا ٹیلی فون كا نظام

دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔ بچوں كے لیے نرسری ہوم اور بوڑھوں كے لیے پنشن ہاوٕس بنے ہوئے

ہیں۔ جہاں ان كی دیكھ بھال كی جاتی ہے اور وقت پر كھانا مہیا كیا جا تاہے ۔علاج كی

سہولت بھی دی جاتی ہے۔

سویڈن كے لوگ آلو كا استعمال سب سے زیادہ كرتے ہیں۔ ان كے ہر كھانے میں آلو ضرور

شامل ہوتاہے۔ اسی طرح گوشت اور مچھلی كا استعمال بھی ہو تا ہے۔ بیل اور گائے كے

گوشت كو پسند كیا جاتا ہے۔

سویڈن میں سیاسی پناہ مل جاتی ہے۔ تاہم آپ كا كیس مضبوط ہونا چاہیے۔ آپ كو ذاتی

طور پر تكالیف ہوں تو جلد كیس ختم ہو جاتا ہے۔ ملك میں غیر قانونی طور پر آپ نہیں رہ

سكتے۔ اگر غیر ملكی پانچ سال سے یہاں رہ رہا ہو اور ٹیكس ادا كرتا ہو، ریكارڈ اچھا ہو اور

سویڈش زبان آتی وہ تو سے باقاعدہ شہریت یا پاسپورٹ مل جاتاہے۔