Author Topic: امتحانی نظام میں بہتری کیلئے 3روزہ ورکشاپ کاانعقاد  (Read 300 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

امتحانی نظام میں بہتری کیلئے 3روزہ ورکشاپ کاانعقاد
لاہور: پی ایم آئی یو اور ورلڈ بنک کے تعاون سے امتحانی نظام میں بہتری کے لیے لاہور کے مقامی ہوٹل میں3 روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کے لیے کیمبرج ایجوکیشن نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ماہرِ تعلیم مس لوسی جونز کی خدمات حاصل کیں۔ ورکشاپ میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے ڈائریکٹر اے ڈی یو کرنل (ر) ہمایوں ستار، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز عرفی، ڈپٹی ڈائریکٹرز زاہد عزیز، حمید اللہ شامی، عامر جعفری اور سبجیکٹ سپیشلٹ کی پوری ٹیم شریک ہے۔ جبکہ ورکشاپ کا مقصد امتحانی نظام میں جدت اور بہتری لانا ہے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ  25 جولائی 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"