Author Topic: پاکستان انجینئرنگ کونسل میں بھرتیوں کا پراسس روک دیا گیا  (Read 312 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پاکستان انجینئرنگ کونسل میں بھرتیوں کا پراسس روک دیا گیا
اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی ہدایت کے بعد پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) نے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا پراسس روک دیاہے،
شبلی فراز نے کہا کہ چیئرمین و منتخب گورننگ باڈی کی مدت ختم ہونیوالی ہے ،
بھرتیوں کاکام نئی باڈی کریگی، چیئرمین پی ای سی انجینئر جاویدسلیم قریشی کا کہنا تھا کہ جب وزارت کی طرف سے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل روکنے کی ہدایت آجائے
تو پھر بھرتی کا عمل جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہتا، واضح رہے کہ وفاقی وزیر شبلی فراز کی طرف سے انجینئرنگ کونسل کو ایک مراسلہ بھجوایا گیا تھا
جس میں پی ای سی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی منتخب باڈی وچیئرمین کی میعاد ختم ہونے جا رہی ہے،
کونسل کی گورننگ باڈی کے انتخابات کیلئےالیکشن کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے لہٰذا خالی آسامیوں پر بھرتیوں کاعمل روک دیا جائے ،
انہوں نے انجینئرنگ کونسل میں بھرتیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں ۔
دریں اثنا وفاقی وزیر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی اسمبلی میں جو بھی ہوا افسوسناک تھا ۔