Author Topic: منہاج یونیورسٹی اور فنجا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط  (Read 325 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

منہاج یونیورسٹی اور فنجا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
لاہور: منہاج یونیورسٹی نے طلبہ کی سہولت کے لئے فیسوں کی ادائیگی کا آن لائن طریقہ کار متعارف کرادیا۔ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ اب سمارٹ فون کے ذریعے آن لائن فیسوں کی ادائیگی کر سکیں گے ۔ اس حوالے سے گزشتہ روز وائس چانسلر آفس میں منہاج یونیورسٹی لاہور اور فنجا پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود اور بانی ،چیف ایگزیکٹو آفیسر فنجا پرائیویٹ لمیٹڈقاسم شاہد نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ساجد محمود نے کہا کہ طلبہ کے لئے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور رہنمائی منہاج یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی چیف ایگزیکٹو آفیسر فنجا قاسم شاہد نے کہا کہ ادارے کا بنیادی مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانیت کی خدمت ہے ۔
حوالہ: دنیا نیوز لاہور مورخہ 24 جون 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"