Author Topic: بحریہ یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کراچی کانووکیشن  (Read 364 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
بحریہ یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کراچی کانووکیشن

کراچی: بحریہ یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کراچی کے چھٹے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کامیاب طلبا کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق کانووکیشن میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات کو تمغوں اور سر ٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا۔وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بطور مہمان خصوصی کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کی اور میڈیکل، ڈینٹل اور نرسنگ کے 141 فارغ التحصیل طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔ ڈاکٹر مرزا جو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت بھی ہیں نے طلبا کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
 وزیر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ بحریہ یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے ،جس میں طلبا کی کردار سازی اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔انہوں نے طلبا و طالبات کو نصیحت کی کہ وہ زندگی کو مثبت انداز میں دیکھیں اور قومی مفاد کی خاطر ہر طرح کی قربانی کے لیے تیار رہیں۔ وزیر مملکت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بحریہ یونیورسٹی اور پاکستان نیوی کی اعلیٰ تعلیم کے میدان میں کردار ادا کرنے پر تعریف کی اور مزید کہا کہ اس تناظر میں میڈیکل اور ڈینٹل اداروں، ان کے طلبا و اساتذہ کو مشترکہ طور پر اپنی صلاحیتوں کونکھارنے پر
 خصوصی توجہ دینی چاہیے ۔ اس سے پہلے اپنے افتتاحی خطاب میں وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) محمد شفیق ہلال امتیاز (ملٹری)، ریکٹر بحریہ یونیورسٹی نے پاس آؤٹ ہونے والے طلباء کو ان کی محنت، لگن اور کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بحریہ یونیورسٹی کا مقصد طلبا کو اعلیٰ ومعیاری تعلیم سے روشناس کرانا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن میں مورخہ 14 جولائی 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"