Author Topic: فیصل آباد:این ایف سی کے طلبا پی ای سی نمبر سے محروم  (Read 285 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

فیصل آباد:این ایف سی کے طلبا پی ای سی نمبر سے محروم
فیصل آباد:ایک سال گزر جانے کے باوجود طلبا ہاتھوں میں ڈگریاں لئے ڈپریشن کا شکار

 این ایف سی انسٹیٹیوٹ سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سیشن 2015 کے طلبا ایک سال گزر جانے کے باوجود بھی پی ای سی نمبر سے محروم بے روزگار طلبا ہاتھوں میں ڈگریاں لیے گھروں میں ڈپریشن کا شکار ہوئے بیٹھے وزارت کی جانب سے کرم نوازی کے منتظر ہیں۔ 500 سے زائد طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب 29 جنوری کو لگائے گئے اعتراضات کو ختم کرنے کیلئے طلبا کی دن رات کی کوششوں کے بعد قواعد و ضوابط کو مدِ نظر رکھتے ہوئے وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے دو بار نئی بھرتیوں کا اشتہار دینے کے باوجود وفاقی وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نے اساتذہ کو انٹرویو کی تاریخ دینے سے انکار کر دیا ایسی صورتحال میں طلبا کسی بھی کمیشن ، سرکاری یا پرائیویٹ نوکری کیلئے نااہل تصور کئے جاتے ہیں لہٰذا جلد از جلد پاکستان انجینئرنگ کونسل کے اعتراضات کو ختم کر کے سیشن 2015, 2016 کی منظوری کروائی جائے تاکہ طلبا کا وقت سرمایہ اور مستقبل تباہ ہو اور نہ ہی وہ کسی منفی سرگرمیوں کا حصہ بن سکیں۔
حوالہ: دنیا نیوز فیصل آبادمورخہ 03 جولائی 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"