Author Topic: پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کی تقرریاں  (Read 268 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کی تقرریاں
لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں مختلف شعبہ جات کے 9 سربراہان کے تقرر کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر شمائلہ ڈڈھی کو شعبہ انگریزی کی چئیرپرسن مقرر کر دیا گیا۔ ڈاکٹر صائمہ صدف انسٹی ٹیوٹ آف بائیوکیمسٹری و بائیو ٹیکنالوجی کی ڈائریکٹر مقرر کی گئی ہیں۔ ڈاکٹر سمیرا جواد کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی پرنسپل مقرر کر دی گئی ہین۔ ڈاکٹر محسن علی رضا چئیرمین شعبہ میٹلرجی اینڈ میٹریلز انجینئرنگ کے چئیرمین مقرر کیئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر مقدس رحمن انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈائریکٹر مقرر کی گئی ہیں۔ ڈاکٹر خواجہ زاہد عزیز چئیرمین شعبہ کشمیریات مقرر کیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر حامد اشرف حمدانی شعبہ عربی کے چئیرمین، ڈاکٹر عبداللہ خان درانی انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ کے ڈائریکٹر اور ڈاکٹر شہزاد سرور پی یو سی آئی ٹی کے پرنسپل مقرر کیئے گئے ہیں۔شعبہ جات کے سربراہان کی تقرریاں تین سال تک کے لئے کی گئی ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 17 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"