Author Topic: ملتان ڈینٹل کالج میں ٹیچنگ فیکلٹی تعیناتی کا مطالبہ  (Read 522 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ملتان ڈینٹل کالج میں ٹیچنگ فیکلٹی تعیناتی کا مطالبہ
ملتان : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کا اہم اجلاس پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئف ہراج کی صدارت میں ہوا جس میں نشتر ڈینٹل کالج کے مسائل اور زبوں حالی پر افسوس کا اظہار کیا گیا، ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب کے واحد ڈینٹل میڈیکل کالج کا مستقل پرنسپل تعینات کیا جائے
اور ٹیچنگ فیکلٹی کی کمی کو پورا کیا جائے،یاد رہے کہ پی ایم اے عرصہ دراز سے این آئی ڈی کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق کا مطالبہ کر رہی ہے، دوسری جانب ڈین بیسک میڈیکل سائنس نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان نے قائم مقام پرنسپل این آئی ڈی کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے
 کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں 325 میڈیکل طلباء و طالبات کی موجودگی میں موجود ٹیچنگ فیکلٹی بی ڈی ایس سٹوڈنٹس کو پڑھانے سے قاصر ہے
اور ایسی گھمبیر صورتحال میں ڈینٹل کالج ان سٹوڈنٹس کو اپنی ٹیچنگ فیکلٹی سے لیکچر کا بندوبست خود کرے ،پی ایم اے نےوائس چانسلر نشتر پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلے کے فوری حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان  ایڈیشن میں مورخہ 14 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"