Author Topic: ایم اے اسلامک اسٹڈیز کے امتحانات کے نتائج کااعلان  (Read 905 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
ایم اے اسلامک اسٹڈیز کے امتحانات کے نتائج کااعلان

ناظم امتحانات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے سال اول اور سال آخراسلامک اسٹڈیز پرائیویٹ سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کااعلان کردیاگیا ہے۔
کراچی : نتائج کے مطابق ایم اے سال آخر اسلامک اسٹڈیز کے امتحانات میں عمارہ اکرم بنت حافظ محمداکرم ملک سیٹ نمبر533791 نے 826 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن، فاطمہ بنت ہارون راشد سیٹ نمبر533641 نے 816 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ صائمہ ناز بنت شیخ محمد عثمان سیٹ نمبر533752 نے 787 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات میں 611 طلبہ شریک ہوئے ،293 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 144 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرار دیا گیا ۔ کامیابی کا تناسب 71.52 فیصد رہا۔ ایم اے سال اول اسلامک اسٹڈیز کے امتحانات میں 580 طلبہ شریک ہوئے، 359 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 221 طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 61.90 فیصد رہا ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ  سٹی 42 کراچی ایڈیشن مورخہ 24 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"