Author Topic: کراچی، ڈاؤ یونیورسٹی کا کورونا اسپتال اب تک فعال نہ ہوسکا  (Read 263 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کراچی، ڈاؤ یونیورسٹی کا کورونا اسپتال اب تک فعال نہ ہوسکا
کراچی:کراچی یونیورسٹی روڈ پر قائم ڈاؤ یونیورسٹی ڈینٹل کالج اور اسپتال کا کورونا کا خصوصی اسپتال اب تک فعال نہ ہوسکا جس کے لیے ڈاؤ یونیورسٹی کی انتظامیہ حکومتی احکامات کی منتظر ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں 50 بستر پر مشتمل آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بنائے گئے ہیں جبکہ انتہائی نگہداشت آئی سی یو میں وینٹی لیٹر کے ساتھ 25 بستر بنائے گئے ہیں۔
ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں کورونا وائرس کا آئی وی آئی جی طریقہ علاج

ڈاؤ یونیورسٹی کے کورونا اسپتال میں ایچ ڈی یو آکسیجن والے 25 بستر کی سہولت بھی دی گئی ہے لیکن آئی سی یو اور ایچ ڈی یو چلانے کے لئے عملہ ہی تعینات نہیں کیا گیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 02 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"