Author Topic: گورنمنٹ پولی ٹیكنیك انسٹی ٹیوٹ فار پرنٹنگ و گرافك آرٹس لاہور  (Read 1625 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

نوٹس داخلہ ﴿سیشن 2009-2010﴾
گورنمنٹ پولی ٹیكنیك انسٹی ٹیوٹ فار پرنٹنگ و گرافك آرٹس علامہ اقبال ٹائون ﴿نزد سائنس كالج﴾ وحدت روڈ لاہور

كالج ہذا كے تین سالہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر پرنٹنگ و گرافك آرٹ ٹیكنالوجی میں پہلی اور دوسری شفٹ كے لیے سال اول كے داخلے كے لیے میٹرك پاس سائنس گروپ امیدواران سے مجوزہ فارم پر ہر لحاظ سے مكمل درخواستیں 22اگست 2009بروز ہفتہ 2:30بجے تك بذریعہ ڈاك یا دستی وصول كی جائیںگی۔

تعداد نشست:

پہلی شفٹ:  50   دوسری شفٹ: 50

نشستوں كی تقسیم كا شیڈول:

پنجاب   متعلقہ ڈویژن   مخصوص كوٹہ   معذور

ملازمت كے مواقع :
 ادارے سے فارغ التحصیل طلبائ پرائیویٹ اور پبلك سیكٹر كی طباعت ﴿پرنٹنگ﴾ كے اداروں میں انتظامی ﴿مینجریل﴾ اور نگرانی﴿سپروائزری﴾ كے عہدوں پر كام كرتے ہیں س كے علاوہ طلبا اپنا ذاتی كاروبار بھی شروع كر سكتے ہیں۔

مزید تعلیم كے مواقع:  تین سالہ ڈپلومہ آ ف ایسوسی ایٹ انجینئر FA,FScكے برابر ہے اور اس كے بعد ایك سالہ ڈپلومہ كورس بھی شروع ہے۔

داخلہ كا طریقہ كار:
 پراسپیكٹس مع داخلہ فارم انسٹی ٹیوٹ كے دفتر ہذا سے دفتری اوقات میں بعوض 75روپے یر پانسپل كے نام 125روپے كا كراسڈ پوسٹل آرڈر اور 10*12كالفافہ مكمل پتے كے ساتھ بھیج كر حاصل كیا جا سكتاہے۔ داخلے كی مزید معلومات پراسپیكٹس میں دی گئی ہیں۔

نان سبسڈی كی بنیاد پر:  نشستوں كی تعداد 40

ادارہ ڈپومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر تین سالہ كورس كے سا ل اول میں داخلے كے لیے نان سبسڈی كی بنیاد پر شعبہ پرنٹنگ گرافك آرٹ میں داخلے كے خواہش مند امیدواران كو ہدایت كی جاتی ہے كہ مورخہ 5-9-2009بروز ہفتہ تك مجوزہ فارم پر درخواستیں جمع كروائیں اور مورخہ 8-9-2009كو ادارہ ہذا میں صبح 10:00بجے انٹرویو داخلہ كے لیے اصل دستاویزات كے ہمراہ حاضر ہوں۔ داخلہ فیس تقریباً 20000روپے سالنہ بشمول كالج واجبات جمع كروانا ہوں گے۔

ٹیكنیكل ایجوكیشن اینڈ ووكیشنل ٹریننگ اتھارٹی ﴿ٹیوٹا﴾

پرنسپل گورنمنٹ پولی ٹیكنیك انسٹی ٹیوٹ فار پرنٹنگ و گرافك آرٹس

علامہ اقبال ٹائون ﴿نزد سائنس كالج﴾ وحدت روڈ لاہور فون: 042-99260042-44