Author Topic: نویں جماعت سے جامعات تک 15ستمبر سے کھول دیں گے،  (Read 309 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

نویں جماعت سے جامعات تک 15ستمبر سے کھول دیں گے،
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے تجاویز زیر غور ہیں تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ7ستمبر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا، کورونا وبا سے حالات بہتر ہونے کی صورت میں تعلیمی ادارے پرانے شیڈول پر آجائیں گے۔

سکول کھولنے کے بعد ٹیچر اور ہیڈ ٹیچر کا کردار اہم ہوگا۔ لرننگ بہتر کرنے کے لئے ہمارے پاس بہتر تجاویزآرہی ہیں،کووڈ۔19کی صورتحال پہلے کی نسبت بہت بہتر ہے،یہ بیماری ابھی حتم نہیں ہوئی پاکستان سیمت دنیا بھر میں اب بھی موجود ہے، ایس اوپیز پر عملدرامد کی ضرورت ہے۔

کلاسز کے سائز کو کم کرنا ضروری ہے،کم قوت مدافعت والے بچوں کو پہلے مرحلے میں سکول نہ جانے دیا جائے ،سماجی فاصلے ، ماسک کا استعمال اور باقاعدگی سے ہاتھ دھوئے جائیں،تعلیمی ادارے کھولنے سے والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری مزید بڑھ جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے جمعہ کو این سی اوسی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہاکہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور ہیں ،نویںاور دسویں،گیارویں،بارویں اور یونیورسٹی15ستمبر سے کھول دئے جائیں گے۔

اس کے بعد ایک ہفتہ بعدچھٹی سے آٹھویں تک کلاسیں اور اگر30ستمبر تک کورونا کے حالات ٹھیک رہے تو پرائمری سکولز کھول دئے جائیں گے۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 05 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"