Author Topic: جامعہ کراچی، داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جاری  (Read 372 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

جامعہ کراچی، داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جاری
 انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق تعلیمی سال 2022 ء کے ڈاکٹر آف فارمیسی،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی،بی ای،بی ایس اور بی ایڈ(آنرز) پروگرام کے لئے ہونے والے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔طلبہ نتائج اپنے پورٹل پر دیکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جن کو تاحال انٹرمیڈیٹ کی مارکس شیٹ موصول نہیں ہوئی ان طلبہ کی سہولت کے پیش نظر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت پر داخلہ کمیٹی کی جانب سے طلبہ کے نتائج کی تصدیق کے لئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کو خط ارسال کردیا گیا ہے
 تاکہ ان کے نتائج کو بھی حتمی داخلہ فہرست میں شامل کیا جاسکے اور اس کے ساتھ ساتھ حتمی داخلہ فہرست جاری کرنے کی تاریخ 19 دسمبر کے بجائے 26 دسمبر2021 ء کردی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس سے مستفید ہوسکیں اورمیرٹ کی بنیاد پر جاری ہونے والی حتمی فہرست کا حصہ بن سکیں۔