جامعہ کراچی، ایسوسی ایٹ ڈگری فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(اے ڈی اے)،ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس (اے ڈی سی)اورامپرومنٹ ڈویژن برائے بی اے،بی کام اور بی ایس سی کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 17 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔