PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on August 19, 2020, 01:59:50 PM

Title: او،اے لیول طلباء کیلئے خوشخبری
Post by: sb on August 19, 2020, 01:59:50 PM

او،اے لیول طلباء کیلئے خوشخبری
لاہور:صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پاکستانی او، اے لیول کے طلباء کی گریڈنگ کے حوالے سے کیمبریج کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے او،اے لیول کے طلباء کو مبارکبار پیش کرتے ہوئے کہا کہ او،اے لیول کے پاکستانی طلبہ کے بہتر امتحانی نتائج کی کاوشیں رنگ لے آئیں ہیں۔ انھوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کنٹری ڈائریکٹر سی اے آئی ای کے مطابق پاکستانی او، اے لیول کے طلباء کو گریڈز سکول کے گریڈز کے مطابق دئیے جائیں گے۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 لاہور کی ویب سائٹ پر مورخہ  19اگست 2020 کو شائع ہوئی