PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on June 20, 2020, 12:23:16 PM

Title: 3ہزار غیر رسمی سکول پنجاب کو دینے کا فیصلہ واپس
Post by: sb on June 20, 2020, 12:23:16 PM

3ہزار غیر رسمی سکول پنجاب کو دینے کا فیصلہ واپس
لاہور : بنیادی تعلیم کے 3 ہزار وفاقی غیر رسمی سکول پنجاب کودینے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ،پنجاب نے بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں رقم مختص نہیں کی۔ گزشتہ مالی سال سے قبل وفاق نے غیر رسمی سکول پنجاب کو دینے کا فیصلہ کیا تھا ،پنجاب نے مالی سال 2019-20میں فنڈز بھی رکھے لیکن ادارے نہ ملنے پر75 کروڑروپے لیپس ہوگئے ۔ سکولوں کے 3 ہزار اساتذہ کو تنخواہیں بھی وقت پر نہیں دی جارہیں حالانکہ تنخواہ فی کس 9 ہزار روپے ہے ۔فنڈز کی کمی کے باعث طلبہ کے ڈراپ آؤٹ میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ ذرائع کاکہنا ہے پنجاب نے اب ایک این جی او کے تعاون سے نئے غیر رسمی سکول قائم کرنے کیلئے کام شروع کردیا ۔ محکمہ خواندگی حکام کاکہنا ہے وفاق نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا
حوالہ: دنیا نیوز لاہور مورخہ 20 جون 2020ء