کراچی السنہ شرقیہ کے امیدوارکے لئے شیڈول کا اعلان
امتحانی اور رجسٹریشن فارم 30 دسمبر تک جمع کراسکتے ہیں
میٹرک بورڈکراچی کی ناظم امتحانات پروفیسر رفیعہ ملاح نے اعلان کیا ہے کہ السنہ شرقیہ برائے 2011ء کے ایسے امیدوار جو اب تک اپنے رجسٹریشن اور امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکے ہیں ان کو چیئرمین کی خصوصی اجازت کے ساتھ اپنے فارم جمع کروانے کا آخری موقع دیا جا رہا ہے۔ ایسے تمام امیدوار اپنے رجسٹریشن اور امتحانی فارم مبلغ چھ سو پچاس روپے فیس (امتحانی فیس کے مساوی لیٹ فیس کے ساتھ) 30 دسمبر 2011ء تک جمع کروا سکتے ہیں۔