Author Topic: تعلیمی ادارے بلدیاتی اداروں کے ماتحت کرنے کیخلاف اساتذہ آج احتجاجی ریلی نکالیں  (Read 361 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

تعلیمی ادارے بلدیاتی اداروں کے ماتحت کرنے کیخلاف اساتذہ آج احتجاجی ریلی نکالیں گے

[/b]ملتان : پنجاب ٹیچرز یونین تعلیمی اداروں کو بلدیاتی اداروں کے ماتحت کرنے کے فیصلہ کیخلاف آج یکم اگست کو احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی صوبہ بھر کی طرح ملتان میں بھی اساتذہ بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تعلیمی اداروں کو بلدیاتی نمائندوں کے حوالے کرنے کے فیصلے کیخلاف نواں شہر چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالیں گےاور بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگایا جائے گا ،احتجاجی مظاہرے کی قیادت اساتذہ رہنما رانا الطاف حسین، محمد حسین طاہر وڑائچ، چوہدری مسعود احمد گجر، سرور قریشی ودیگر کریں گے اس سلسلے میں پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب و ٹیچرزیکشن کمیٹی کے چیئرمین رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پنجاب نے اگر تعلیمی اداروں کو بلدیاتی نمائندوں کے حوالے کرنے کی کوشش کی تو اساتذہ تنظیمیں مزاحمتی تحریک چلانے اور پنجاب اسمبلی تک لانگ مارچ پر مجبور ہو جائیں گی ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان 01 اگست ، 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"