Author Topic: مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا کنونشن سینٹراسلام آباد میں طلبہ کنونشن  (Read 289 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا کنونشن سینٹراسلام آباد میں طلبہ کنونشن
 ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جو نظریہ کی بنیاد پر بنا ہے ۔ انہوں نے یہ بات مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نےپوری دنیا کے مسلمانوں کا مقدمہ سلامتی کونسل میں رکھا ۔ملک کو مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے۔ انگریز کے 1837کے نظام نے ہمیں تقسیم کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مغرب افغانستان کے حوالے سے پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔ وزیر مملکت بر ائے پا رلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ حضور نبی کریم ہمیں شیعہ یا سنی نہیں مسلمان چھوڑ کر گئے تھے۔
امت مسلمہ کو مضبوط کرنا ہوگا ۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاسی قیادت کا کام یہی ہوتا ہےکہ وہ عوام کے مسائل حل کرے۔طلبا کے اتحاد سے طلبا حقوق حاصل ہوسکتے ہیں۔
سینئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ طلبہ کی کردار سازی میں مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ برصغیر کے نوجوانوں میں مایوسی پھیلائی جا رہی ہے۔ اس بات پر مکمل یقین ہے کہ دنیا کے فیصلے پاکستان کی ہاں اور نہ پر ہونگے ۔

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جناح کنونشن سنٹراسلام آباد میں طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سابق وزیر اعظم اور لیگی رہنماشاہد خاقان عباسی نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنا جوش ہماری تقاریر میں ہوتا ہے اتنا جوش عمل میں ہونا چاہئے ، آج ملک میں بے چینی کے ذمہ دار ہم سب ہیں ۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جو نظریہ کی بنیاد پر بنا،وزیراعظم عمران خان سلامتی کونسل میں پوری امت مسلمہ کا مقدمہ لڑا، طلبہ تنظیم کے لیڈر آج اسمبلی میں ہیں۔سینئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہاطلبہ کی کردار سازی میں مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اہم کردار ادا کر سکتی ہے ،۔وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ ہمیںاپنے مخالفین اور ہمارے مخالفین کو ہمیں برداشت کرنا ہوگا۔

امیر شوری ایم ایس او پاکستان صفدر صدیقی نے اعلامیہ میں کہا کہمسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طلبہ کی نمائندہ تنظیم ہے ،جو قرآن و سنت کی بالادستی،اسلام و شعائراسلام کے تحفظ فحاشی،عریانی و منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحانات و اثرات کی روک تھام کیلئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سرگرم عمل ہے ۔ آل پاکستان طلبہ اجتماع پاکستان کے امن و استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے اغیار کی جنگ لڑنے سے انکار کرنے پر حکومت کا خیر مقدم کرتا ہے ،افواج پاکستان کی ملکی دفاع و سا لمیت کیلئے دی گئی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امریکی سینیٹ میں پیش ہونے والے بل کی مذمت کرتا ہے ۔

طلبہ کا یہ نمائندہ اجتماع اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ نوجوان نسل میں شعور و آگہی کے ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کیلئے یکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی ۔ قبول اسلام بل اور وقف املاک ایکٹ جیسے آئین پاکستان اور اسلام مخالف بل کی منظوری کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔