PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on July 01, 2020, 12:18:12 PM

Title: امریکا میں مقیم پاکستانی طالبہ کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا
Post by: sb on July 01, 2020, 12:18:12 PM

امریکا میں مقیم پاکستانی طالبہ کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا
امریکا میں مقیم پاکستانی طالبہ عیشل آفریدی کو امریکا میں صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پاکستانی طالبہ عیشل آفریدی کو شاندار تعلیمی کارکردگی پر صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا، عیشل آفریدی کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

عیشل آفریدی نیو جرسی کے قریب ولیم شیمن مڈ ٹاؤن کمیونٹی اسکول میں زیر تعلیم رہیں، انہوں نےحال ہی میں ولیم شیمن مڈٹاؤن کمیونٹی اسکول سے گریجویشن کیا ہے۔

عیشل آفریدی اس سے قبل بھی آرٹ اور سائنس سمیت مختلف مضامین میں کئی اعزازات حاصل کرچکی ہیں، انہیں حال ہی میں لیڈرشپ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

عیشل آفریدی نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی کا سب سے زیادہ کریڈیٹ میری والدہ کو جاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ میں امریکا میں پاکستان اور اپنے آبائی شہرکوئٹہ کا نام روشن کرناچاہتی ہوں۔
حوالہ: جنگ نیوز لاہور مورخہ 01 جولائی 2020ء