Author Topic: شاہ لطیف یونیورسٹی کی طالبہ کے اغوا کی کوشش ناکام ،فائرنگ سے تین طلبہ زخمی  (Read 457 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Shah Latif University female student kidnap Attempt failed,3 Students injured in firing

شاہ لطیف یونیورسٹی کی طالبہ کے اغوا کی کوشش ناکام ،فائرنگ سے تین طلبہ زخمی
شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی طالبہ کو بس پوائنٹ سے اسلحے کے زور پر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، جب کہ اس کوشش کو ناکام بنانے والے 3 طلبہ زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع خیرپور کے شہر رانی پور میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی طالبہ کو بس پوائنٹ سے اسلحے کے زور پر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی،
تاہم پوائنٹ میں موجود 3 طلبہ نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور فائرنگ میں زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق یونیورسٹی کی طالبہ خوشبو بھٹی کی مدعیت میں پولیس تھانہ رانی پور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، لڑکی کے بیان کے مطابق صدام وسان نامی شخص لڑکی کو 3 ماہ سے مسلسل تنگ کر رہا ہے،
اور آج اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ طالبہ کو اسلحے کے زور پر اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم یونیورسٹی کے طلبہ نے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے میں مہتاب، صدام عامر اور کلیم اللہ نامی طلبہ زخمی ہوئے، جب کہ طالبہ کی مدعیت میں صدام وسان اور 15 نامعلوم افراد کے خلاف این سی داخل کرلی گئی ہے، جنہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کے اغوا کی کوشش  کے دوران مزاحمت پر 7 طالبات زخمی ہوگئیں۔ بس میں سوار طلبہ کے مطابق خیرپور کے نزدیک رانی پور قومی شاہراہ پر 7 سے زائد مسلح ملزمان نے شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی بس کو روکا جس کے بعد ملزمان نے ایک طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر دیگر طالبات نے مزاحمت کی تو مسلح افراد نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث مرکزی ملزم صفدر وسان یونیورسٹی کا ہی طالب علم ہے جس نے ساتھیوں کے ہمراہ یونیورسٹی کی بس کوروک کرطالبہ کے اغوا کی کوشش کی جس دوران مزاحمت پر 7 طالبات زخمی ہوئیں۔پولیس کے مطابق زخمی   طالبات کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب واقعے کے بعد طلبا اور طالبات نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے رانی پور قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔