یو ایچ ایس نے ایم بی بی ایس امتحانات کا شیڈول تبدیل
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات کا شیڈول تبدیل کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فرسٹ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات اب 21 دسمبر کی بجائے 11 جنوری سے ، سیکنڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 4 جنوری کی بجائے 11 فروری سے، تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 7 دسمبر کی بجائے 25 جنوری سے، فورتھ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 23 نومبر کی بجائے 4 جنوری سے جبکہ فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات یکم فروری کی بجائے 25 فروری سے شروع ہوں گے۔