ڈاکٹرآف فزیکل تھراپی اوربی ایس سی میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی کے نتائج کااعلان
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے فائنل پروفیشنل ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی اور سیکنڈ پروفیشنل بی ایس سی میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ فائنل پروفیشنل ڈی پی ٹی میں 10 کالجوں کے 260 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 243 امیدوار پاس جبکہ 16 فیل قرار پائے۔کامیابی کا تناسب 93.82 فیصد رہا۔
لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی رشنا شہزاد نے 698/800 نمبر لیکر پہلی، راشد لطیف میڈیکل کالج لاہور کی افرہ ذوالقرنین اعوان نے 696 نمبر لیکر دوسری جبکہ شالامار میڈیکل کالج لاہور کی ماہین خان نے 668 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
سیکنڈ پروف بی ایس سی میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی سالانہ امتحانات میں سات الحاق شدہ کالجوں کے 117 امیدواروں نے شرکت کی۔ ان میں سے 78 امیدوار پاس جبکہ 38 فیل قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 67.24 فیصد رہا۔ تینوں پوزیشنز شالامار میڈیکل کالج لاہور کے طلبہ نے حاصل کیں۔ عائشہ ناز نے 827/1000 نمبر لیکر پہلی، نمرہ یوسف نے 805 نمبر لیکر دوسری جبکہ محمد سعد انور نے 799 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔