MDCAT examinations declared contract to Private company illegal ایم ڈی کیٹ امتحانات کیلئے نجی کمپنی کو ٹھیکہ غیرقانونی قرار دے دیا
اسلام آباد:پاکستان میڈیکل کمیشن کی طرف سے ایم ڈی کیٹ امتحانات کے لئے نجی کمپنی کو ٹھیکہ پیپرا نے غیر قانونی قرار دے دیا۔
جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ PMC نے ایم ڈی کیٹ امتحانات کے لئے نجی کمپنی (ایس اے او ار) کو خلاف قانون ٹھیکہ دیا تھا، ایم ڈی کیٹ امتحانات اور ٹھیکہ کے خلاف نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔
ذرائع کے مطابق ایم ڈی کیٹ امتحانات اور ٹھیکے سے متعلق پیپرا کے فیصلے میں حیران کن انکشافات کیے گئے ہیں۔ ایم ڈی کیٹ امتحانات اور ٹھیکہ سے متعلق پیپرا کا گیارہ صفحات تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
پیپرا نے پی ایم سی کی طرف سے ایم ڈی کیٹ امتحانات کے لئے نجی کمپنی (ایس اے او ار) کو ٹھیکہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایم ڈی کیٹ امتحانات کے ٹھیکے کو پیپرا رولز کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پی ایم سی نے ایم ڈی کیٹ امتحانات کے لئے نجی کمپنی (ایس اے او ار) کو خلاف قانون ٹھیکہ دیا تھا، ایم ڈی کیٹ امتحانات کے ٹھیکہ کیلئے 14 کمپنیوں نے پی ایم سی کو درخواست دی تھی،
پی ایم سی نے خلاف قانون ایس اے او ار نامی نجی کمپنی کو ایم ڈی کیٹ امتحانات کا ٹھیکہ دیا، پیپرا نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ایم ڈی کیٹ امتحانات اور ٹھیکہ سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔
فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ طلباء سے اکٹھی کی گئی فیس پبلک فنڈز ہیں، پاکستان میڈیکل کمیشن پیپرا قوانین پر عملدرآمد کا پابند اور پبلک فنڈز کے صحیح استعمال کا ذمہ دار ہے۔
پیپرا کے فیصلے میں سپریم کورٹ کے دو اہم فیصلوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔