PakStudy :Yours Study Matters

Job Information => Latest Jobs => This month Jobs => Topic started by: AKBAR on June 17, 2021, 03:35:49 PM

Title: انٹرمیڈیٹ اوراے لیول کے طلبہ کی موجیں؛ بڑی پریشانی ختم
Post by: AKBAR on June 17, 2021, 03:35:49 PM
انٹرمیڈیٹ اوراے لیول کے طلبہ کی موجیں؛ بڑی پریشانی ختم

اے لیول اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو فائنل رزلٹ کے بغیر ہی انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں عارضی داخلے دینے کا فیصلہ،
طلباء کو انٹری ٹیسٹ میں بھی شمولیت کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اے لیول کے طلباء کو انجینئرنگ اداروں میں داخلوں کے لئےانٹری ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے طلباء بھی اس پالیسی سے مستفید ہوں گے،
امتحانی نتائج کے منتظر انٹرمیڈیٹ اور اے لیول کے طلباء کو یونیورسٹیوں میں عارضی داخلے ملیں گے، انجینئرنگ یونیورسٹیز پروویژنل ایڈمیشن دینے کی پاپند ہوں گی۔
پاکستان انجینئرنگ کونسل اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کا عارضی داخلوں کی پالیسی پر اتفاق کیا ہے،
انٹرمیڈیٹ اور اے لیول کے طلباء کے داخلوں کی کنفرمیشن حتمی نتائج کے اعلان پر ہوگی،
 لاہور سمیت ملک بھر کی انجینئرنگ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو داخلہ پالیسی سے آگاہ کر دیا گیا۔