Author Topic: گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی چیئرمیں کونسل کا اجلاس  (Read 2368 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی چیئرمیں کونسل کا اجلاس

ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار) گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد فرید خان نے کہا کہ گومل یونیورسٹی کے طلبہ کی ہرسمت میں رہنمائی اور انہیں عالم اسلام کیلئے قابل فخر اثاثہ بنانے کیلئے اساتذہ کو اپنا کردار ادا کرناہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گومل یونیورسٹی کی چیئرمیں کونسل کے اجلاس کے موقع پر کیا

انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی سٹوڈنٹس فیسلیٹیشن سنٹر میں جدید سہولیات سے آراستہ کیفے ٹیریا نے کام کا آغاز کردیا ہے جس پرچیف پراکٹر ڈاکٹر مسعود خان خٹک مبارک باد کے مستحق ہیں انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں جاری تعلیمی وتحقیقی سرگرمیوں کا فروغ انتہائی خوش آئند اقدام ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ طلباء کی اخلاقی تربیت ہم سب کی ذمہ داری ہے طلبہ کو اسلامی علوم سے آراستہ کرنا اور خود اسلامی اصولوں کی پاسداری کرنا ہم سب پر فرض ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت خطہ جن حالات سے گزررہا ہے اپنی قوم اور نئی نسل کو مشکل حالات سے نکالنے اور مسائل کو اور مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے حوالے سے اساتذہ اور معاشرے کے تعلیم یافتہ طبقہ پراہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے

انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی ہماری ماں کی حثیت رکھتی ہے اور اس یونیورسٹی کے ہم سب پر حقوق ہیں ۔ اس موقع پر گومل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ورکس حیات خان خٹک مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی
شکریہvofp.pk