Author Topic: ریٹائرڈ پروفیسر انیتا غلام علی نے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی کا چارج س  (Read 1575 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

   
ریٹائرڈ پروفیسر انیتا غلام علی نے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی کا چارج سنبھال لیا
   
کراچی( اسٹاف رپورٹر) 76سالہ ریٹائرڈ پروفیسر انیتا غلام علی نے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ان کی تقرری ایک سالہ کنٹریکٹ پر کی گئی ہے، پروفیسر انیتا غلام علی دوسری ریٹائرڈ افسرہیں جنہیں صوبائی محکمہ تعلیم میں تعینات کیا گیا اس سے قبل 76سال سے زائد عمر کے سابق بیوروکریٹ ایس ایم قریشی کو چارٹرڈ انسپکشن اینڈ ایویلیو شن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا جاچکا ہے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو حکومت سندھ بجٹ دیتی ہے اور ہر سال اس کا باقاعدہ آڈٹ ہوتا ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے گورنر سندھ کے تحت آنے والے تعلیمی بورڈز اور جامعات میں ریٹائرڈ افسران کی تعیناتی پر اعتراض کیا جاتا ہے مگر اب خود محکمہ تعلیم ریٹارڈ افسران تعینات کرارہا ہے،ادھر صوبائی محکمہ تعلیم نے میرٹ کے برخلاف سفارش پر اے ڈی ای او فیمیل لیاری اور اے ڈی ای او فیمیل گلشنکی اسامی پر 17گریڈ کی ایڈھاک لیکچرارز کو تعنیات کر رکھا ہے جب کہ یہ اسامی 18 گریڈ اور اسکول کیڈر کی ہے اسی طرح سندھ ٹیکسٹ بک بورڈکے چیرمین کی اسامی پر گزشتہ 3 ماہ سے او پی ایس پر 19گریڈ کا ریجنل ڈائریکٹر کالجز کام کررہا ہے جب کہ یہ اسامی مستقل اور 20گریڈ کی ہے۔ واضح رہے کہ سندھ کابینہ نے او پی ایس ، سینئر پوسٹوں پرکم گریڈ اور ریٹائرڈ افسران کو فارغ کرنے کے احکامات دئے تھے مگر صوبائی محکمہ تعلیم میں اس پر عمل نہیں ہوراہا جس کی وجہ سے تعلیمی صورتحال خراب ہورہی ہے۔


شکریہ جنگ