Author Topic: جمعیت طلباء اسلام نظریاتی پاکستان کا طلباء یونینز کی بحالی کا مطالبہ  (Read 269 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

جمعیت طلباء اسلام نظریاتی پاکستان کا طلباء یونینز کی بحالی کا مطالبہ
جمعیت طلباء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی صدر عبدالرحیم صبا، جنرل سیکرٹری عباس لطیف یوسفزئی سیکرٹری اطلاعات محمدلبیب خوستی، امین اللہ حمزہ اکبر عبدالصمد نصیب اللہ و دیگر نے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہےکہ 38سال سے عائد طلبا یونینز پر پابندی ہٹانے اور دوبارہ بحال کرنے کیلئے بلوچستان اور سندھ اسمبلی کے ارکان کی کوششیں قابل ستائش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طلباء یونینز کی بحالی پر ارکان اسمبلی نے طلباء کا دل جیت لیا،طلباء یونینز نے پاکستان کی قومی سیاست کو جو سیاسی رہنمائی دی اس کی فہرست کافی طویل ہے، طلباء یونینز پر پابندی کے باعث طلباء میں صحت مند سرگرمیوں کے فقدان ہوا،
یونینز کی عدم موجودگی کی وجہ سے طلباء معاشرتی سرگرمیوں سے کٹ کر رہ گئے، اس پابندی کے باعث تعلیمی اداروں میں طلبا ءکی نشوونما وبہبود کا کلچر ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کا طالب علم کل کا ہونہار سماجی ورکر ہونے کے ساتھ معاشرے کا اعلیٰ فرد بھی ہے کل یہی طالب علم ملک و قوم کی تقدیر کا وارث بھی ہوگا۔
 انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کی ایک تاریخ ہے، برصغیر میں جہالت کی تاریکیوں کو روشنی میں بدل دینے، غلامی کی زنجیروں کو توڑتے ہوئے ملک قوم و ملت کو آزادی کا درس دینے میں ہمارے اکابرین کاکردار کسی سے پوشیدہ نہیں ۔