Author Topic: جامعات کو ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی جیسے نامور سائنس دان پیدا کرنا چاہئیں اسپیکر  (Read 1697 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


جامعات کو ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی جیسے نامور سائنس دان پیدا کرنا چاہئیں اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو
ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے ملک کے لئے جام شہادت نوش کیا

   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعات کو ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی جیسے نامور سائنس داں اور ذوالفقار علی بھٹو شہید جیسے عالمی لیڈر پیدا کرنا چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو نے جامعہ کراچی میں یونائیٹڈ گروپ آف ایمپلائز کے زیراہتمام عید ملن تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید کے بغیر یہ عید پوری قوم کے لیے خوشی کے موقع پر اداسی کی کیفیت لیے ہوئے تھی۔ یہ بھٹو شہید کا کارنامہ تھا کہ پاکستان ایٹمی طاقت بنا۔ انہوں نے چیئرمین یونائیٹڈ گروپ نور الامین کی جانب سے ملازمین جامعہ کراچی کے حق میں کیے گئے مطالبات کی مکمل حمایت کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ ملازمین کے مسائل پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین پر جامعہ کی ترقی کے لیے عملی کوششوں کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اس موقع پر تقریب کے اعزازی مہمان حاجی مظفر علی شجرہ نے کہا کہ پاکستان آج مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت ہی کے لیے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جامعہ میں شہید بے نظیر بھٹو چیئر قائم کی جائے گی۔ جامعہ کے ملازمین کے لیے رہائشی زمین کے بارے میں انہوں نے کہا کہ شیخ الجامعہ کی جانب سے وزیراعلیٰ کو درخواست بھیجی جائے تو وہ اس سلسلے میں بھرپور تعاون کریں گے۔ ڈاکٹر اخلاق احمد قائم مقام شیخ الجامعہ نے کہا کہ طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد اس امر کی متقاضی ہے کہ یا تو جامعہ کراچی کا ایک سٹی کیمپس بھی بنایا جائے یا پھر ایک دوسری پبلک سیکٹر جامعہ کا قیام عمل میں لایا جائے۔ اپنے خطاب میں یونائیٹڈ گروپ آف ایمپلائز کے چیئرمین نور الامین نے جامعہ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گریڈ ایک سے 16 پر فائز غیر تدریسی عملے کی بڑی تعداد کے پیش نظر جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ میں انہیں نمائندگی کے لیے قانون سازی کی جائے اور ایوننگ پروگرام کے ملازمین کی تنخواہ نئی جمہوری حکومت کی پالیسی کے مطابق کم از کم چھ ہزار روپے مقرر کی جائے اور عارضی ملازمین کو مستقل حیثیت دی جائے۔ غلام نبی گبول وائس چیئرمین یونائیٹڈ گروپ نے ملازمین کے مسائل سے مہمان خصوصی کو آگاہ کیا۔




شکریہ جنگ