Author Topic: سرکاری سکولوں کی موجیں، مراد راس نے اہم اعلان کردیا  (Read 336 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سرکاری سکولوں کی موجیں، مراد راس نے اہم اعلان کردیا
لاہور: سرکاری سکولوں میں آن لائن ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ڈیٹا سم فراہم کرنے کا فیصلہ، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے سی ای او جاز عامر ابراہیم کی ملاقات، سکولوں کو معیاری ریٹ پر ڈیٹا سم فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لاہور سمیت صوبہ بھر کے منتخب سرکاری سکولوں میں آن لائن ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ڈیٹا سم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے سی ای او جاز عامر ابراہیم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سرکاری سکولوں میں آن لائن ایجوکیشن کی فراہمی کیلئے معیاری ریٹ پر انٹرنیٹ فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ، فی یونٹ کتنے کا کردیا گیا؟
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق سکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت کیلئے جلد ایم او یو سائن کیا جائے گا، معاہدے کے تحت اساتذہ کو بھی ڈیٹا سمیں فراہم کی جائیں گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 06 اپریل 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"