Author Topic: پشاور یونیورسٹی کی چاردیواری گرانا اور زمین پر قبضہ افسوسناک ہے، آئی جے ٹی  (Read 829 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پشاور یونیورسٹی کی چاردیواری گرانا اور زمین پر قبضہ افسوسناک ہے، آئی جے ٹی
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور محمد اسفندیار نے کہا ہے کہ پی ڈی اے کی جانب سے جامعہ پشاور کی دیوار گرانا اور زمین پر قبضہ کرنا افسوس ناک ہے، صوبائی حکومت ایک جانب جامعات کی فنڈنگ میں کمی کررہی ہے تو دوسری جانب پی ڈی اے اور قبضہ مافیا کی جانب سے مسلسل جامعہ پشاور کی جائیداد پر قبضے کا سلسلہ جاری ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تین سال قبل صوبائی حکومت نے جامعہ پشاور کی قیمتی زمین، جو روڈ نمبر ایک پر مشتمل تھی، کو یونیورسٹی سے لے لیا اور یونیورسٹی کو اس کا کوئی معاوضہ نہیں دیا جبکہ چند ہفتے قبل قبضہ مافیا نے جامعہ پشاور کی دکانوں پر قبضہ کیا۔انہوں نے گورنر سے مطالبہ کیا کہ وہ پی ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی طور پر جامعہ پشاور کی دیوار گرانے کا نوٹس لے اور جامعہ پشاور کی جائیداد کو مختلف پروجیکٹس میں استعمال کرنے کا معاوضہ دے۔