Author Topic: راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی نے9تحقیقی منصوبوں کی منظوری دیدی  (Read 293 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی نے9تحقیقی منصوبوں کی منظوری دیدی
 راولپنڈی: راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے بورڈ آف ایڈوانس ریسرچ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر نے کی۔
 بورڈ کی سیکرٹری ڈاکٹر خولہ کے علاوہ بورڈ کی چیئرپرسن پروفیسر بشریٰ خار، ڈین آف سرجری پروفیسر محمد ادریس، ڈین آف میڈیسن پروفیسر محمد خرم، ڈین آف ای، این ٹی پروفیسر محمد اسلم، ڈین آف پی، جی ٹی پروفیسر جہانگیر سرور،
 ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر شگفتہ سیال، ڈین اینڈ ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر عظمیٰ، ڈین آف پیڈیاٹرک پروفیسر رائے اصغر، پروفیسر آف سرجری نعیم ضیاء ،پروفیسر نبیلہ، پروفیسر ناصر، پروفیسر سمعیہ، پروفیسر ریاض شیخ، پروفیسر ندیم اور دوسرے اراکین نے شرکت کی۔ بورڈ میں14 ریسرچ پروجیکٹس پیش کئے گئے جن کا تعلق میڈیسن سرجری، گائنی، آرتھو پیڈک، گیسٹر وانٹر الوجی، نیورو سرجری، ریڈیالوجی اور دوسرے شعبوں سے تھا۔
بورڈ نے9 پروجیکٹس کی منظوری دے دی جبکہ 2 پروجیکٹس مسترد اور4 کو دوبارہ پیش کرنے کیلئے کہا۔ شرکاء نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ہونیوالی ریسرچ کو سراہا۔ یاد رہے کہ چند ہفتے پہلے دی ٹائم ہائیر ایجوکیشن نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کو پاکستان کی نمبر1 یونیورسٹی رینک کیا تھا۔
راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ریسرچ کا ایک بڑا شعبہ قائم کیا گیا جہاں پر دوسری یونیورسٹیوں کو بھی تحقیق کرنے کا موقع ملتا ہے۔ خصوصی طور پر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء اور ڈاکٹرز کو ریسرچ کرنے کا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے۔