PakStudy :Yours Study Matters

Study Abroad => Study Abroad => Topic started by: Haji Hasan on December 09, 2007, 07:13:37 PM

Title: ٩۔ حج ویزا
Post by: Haji Hasan on December 09, 2007, 07:13:37 PM
٩۔ حج ویزا

حج پر جانے كے لیے حكومت علیحدہ پاسپورٹ جاری كرتی ہے۔ اس پاسپورٹ كی مدت مختصر ہوتی ہے۔ زیادہ تر حج كے لیے جاری ویزا كے مطابق ہی اس پاسپورٹ كی مدت ہوتی ہے۔ ویزا پاسپورٹ پر متعلقہ حكومت از خود سعودی حكومت سے لگوا كر دیتی ہے۔ عازمین حج كی آسانی كے لیے بحری راستہ سے جانے والوں كو تین ماہ كا ویزا دیا جاتا ہے جب كہ فضائی راستوں سے جانے والوں كو ڈیڑھ ماہ تك كی مدت كا ویزا جاری كیا جاتا ہے۔ یہ صرف حج كے لیے ہی استعمال ہو سكتا ہے۔